ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس محکمہ کی چھاپہ ماری

کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلیٰ جی پرمیشور کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس محکمہ کی چھاپہ ماری

Thu, 10 Oct 2019 19:51:58    S.O. News Service

بنگلورو،10؍اکتوبر(ایس او نیوز) کرناٹک کے سابق نائب وزیر اعلی جی پرمیشور کے گھر اور دیگر ٹھكانوں پر محکمہ انکم ٹیکس نے آج چھاپے مارے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ چھاپے ٹمکور، نيلامنگلا، بنگلور، کولار اور چکبلاپور اضلاع میں مارے گئے ہیں۔ ٹمکور واقع مسٹر پرمیشورا کے خاندان کی ملکیت والے شری سدھارتھ اکیڈمی آف ہائر ایجوکیشن پر بھی چھاپے مارے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ محکمہ انکم ٹیکس نے دوسرے کانگریسی لیڈر آر جلپا کے کولار اور چکبلاپور ٹھکانوں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔


Share: